سکھر سے یار محمد سومرو
مٹی کی زرخیزی میں کمی کا حل “فطرت کی طرف واپسی” ناگزیر ہے: سیمینار میں ماہرین کا خطاب
سکھر: سندھ کے زرعی ماہرین نے مٹی کی زرخیزی میں مسلسل کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زرعی نظام کو پائیدار بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق زرعی شعبے کی بحالی کے لیے قدرتی طریقوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں “فطرت کی طرف واپسی” کی حکمت عملی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
یہ خیالات شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کی میزبانی میں، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ سیمینار بعنوان “فطرت کی طرف واپسی: مٹی کی زرخیزی میں خرد حیاتیات کا کردار اور طلبہ کے لیے کاروباری مواقع” کے دوران ماہرین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیش کیے۔
ماہرین نے نشاندہی کی کہ سندھ کے کئی زرعی علاقوں میں مٹی کی زرخیزی میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں مٹی میں نامیاتی مادے کی کمی، مسلسل ایک ہی فصل کی کاشت، پانی کی قلت اور کیمیائی کھادوں کا حد سے زیادہ استعمال شامل ہیں۔ ان عوامل کے باعث نہ صرف فصلوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ زرعی نظام کی طویل المدتی پائیداری بھی خطرے سے دوچار ہے۔
اپنے صدارتی خطاب میں فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمبین لوہڑی نے کہا کہ پائیدار زراعت کے لیے کیمیائی طریقوں پر انحصار کم کر کے ماحول دوست زرعی طریقے اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات تحقیق اور جدت کے ذریعے مٹی کی صحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “فطرت کی طرف واپسی” خاص طور پر مٹی میں موجود مفید جراثیم کے استعمال کے ذریعے ایک مؤثر اور سائنسی حل فراہم کرتی ہے۔
مرکزی لیکچر دیتے ہوئے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے کیوریٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بھٹی نے مٹی کے جراثیم کو “قدرت کے خاموش انجینئرز” قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ننھے جاندار غذائی اجزاء کے چکر، نامیاتی مادے کے تحلیل اور مٹی کی ساخت کو بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
انہوں نے طلبہ کو بایو کھاد، کمپوسٹ سازی اور ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کا مشورہ دیا ا
۔
ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما سفیر امن سیدالطاف
ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں دیسی شراب بٹھی برسٹ
میلسی ( ؤ ہا ڑ ی بیوروچیف چیف)اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا انتظام، چوہدری محمد اعجاز خالد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات
علم و ادب کی سرمایہء افتخار — میڈم منزہ انور گوئندی خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف