*گورنر سندھ کی سکھر آمد، مرحوم بدر قریشی کے اہلِ خانہ سے تعزیت*
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مرحوم بدر قریشی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت کے لیے سکھر میں واقع ان کی رہائش گاہ قریشی ہاؤس پہنچےجہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے نعیم بدر قریشی سمیت اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بدر قریشی ایک مخلص، باوقار اور بااصول سیاسی و سماجی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نہ صرف اپنی جماعت بلکہ علاقے کے عوام کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ تھے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں لوگوں کی رہنمائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا اس موقع پر انڈسٹریز کاٹیج کے بانی معروف سماجی شخصیت حاجی ہارون میمن،جنید شیخ، رشید قریشی اور امداد بلو سمیت دیگر مقامی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھ کر مرحوم کے لیے اجتماعی دعا و فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما سفیر امن سیدالطاف
ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں دیسی شراب بٹھی برسٹ
میلسی ( ؤ ہا ڑ ی بیوروچیف چیف)اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا انتظام، چوہدری محمد اعجاز خالد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات
علم و ادب کی سرمایہء افتخار — میڈم منزہ انور گوئندی خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف