9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) *ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا اعلیٰ سطحی اجلاس، منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان*

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
*ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا اعلیٰ سطحی اجلاس، منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور بالخصوص منشیات کے ناسور کے خاتمے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں کرائم کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنائیں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کے ساتھ بہتر روابط استوار کریں تاکہ جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون بھی حاصل کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جرائم کے خاتمے، بالخصوص منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کریں اور اس حوالے سے کارکردگی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں