15

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹریفک پولیس میلسی کے

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹریفک پولیس میلسی کے سب انسپکٹر مبشر خان نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کے سی ای او بلال نظامی، نائب صدر میاں زبیر جھنڈیر اور جنرل سیکرٹری رانا عرفان احمد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہفتہ سے شہر میں دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری اپنی گاڑیوں پر فوری طور پر نمبر پلیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس مکمل رکھیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی
کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے، لہٰذا عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں