ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سعود فاروق خان چغتائی محمد جمیل اختر چوہدری ڈاکٹر عارف رضا ملک عادل سلطان سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی حاجی یونس زرگر میاں عدنان چوہدری سمیت دیگر نے کہا ہے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سعود فاروق خان چغتائی محمد جمیل اختر چوہدری ڈاکٹر عارف رضا ملک عادل سلطان سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی حاجی یونس زرگر میاں عدنان چوہدری سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اخبار بینی کا قومی دن منانے کا مقصد سوشل میڈیا کی یلغار میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، وطن عزیز میں اب بھی اخبارات کی خبروں کو ہی سب سے قابل بھروسہ ذریعہ مانا جاتا ہے، فیک نیوز بے بنیاد منفی پروپیگنڈے کے ذریعے معززین کی کردار کشی انکی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کیلئے سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہو رہا ہے ایسی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے،جو معاشرے کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں ،ایسے میں سوشل میڈیا کی یلغار کا مقابلہ کرنے اور نوجوان نسل کی ذہنی آبیاری کیلئے اخبارات و جرائد کے مطالعے کی جانب توجہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،چوبیس گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود، اخبارات کی خبروں کو قابل بھروسہ ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے۔اس موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے عہدے داران وممبران بھی موجود تھے ۔