بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے عہدے داران وممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدرات امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر چوہدری نے اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر ہاؤسنگ کالونی میں ہوا اجلاس میں پانچوں تحصیلوں کے امرا سمیت دیگر عہدیداران وممبران
بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے عہدے داران وممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدرات امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر چوہدری نے اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر ہاؤسنگ کالونی میں ہوا اجلاس میں پانچوں تحصیلوں کے امرا سمیت دیگر عہدیداران وممبران ارکان نے۔ شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے عہدے داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہارون آباد بہاولنگر چشتیاں فورٹ عباس سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے کا اعلان جماعت اسلامی کے عہدے داران وممبران نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کررہے ہیں ۔ عوام کو حقوق و ریلیف دینے کی تحریک ہے، یہ بجلی کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں، تنخواہوں پر ٹیکسز کے خلاف تحریک ہےجماعت اسلامی کی کال پر پُرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جو کامیاب ہوئی اور اس سے قومی یکجہتی پیدا ہوئی۔ جماعت اسلامی 45 دن پورے ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر سے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے۔ یکم سے 7 اکتوبر تک ایک ہفتہ غ_ز_ہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے، احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے۔ 23 سے 27 اکتوبر تک پاکستانی عوام سے رابطہ کرکے ریفرنڈم کریں گے جس میں عوام فیصلہ کریں گے کہ آنے والے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے یا نہیں۔ اب حکومت کو بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے، 5 دن چوکوں چوراہوں پر عوام سے پوچھیں گے۔ ناجائز بجلی کے بلوں کو ادا ہی نہیں کریں گے کیونکہ ان کی ادائیگیاں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔ ہمارے پاس ملین مارچ کا آپشن بھی ہے، جو لانگ مارچ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے، آئی پی پیز کو اب لگام ڈالنی ہوگی۔ رپورٹ سے کچھ نہیں ہو گا۔ اگر جماعت اسلامی تحریک نہ چلاتی تو حکمران 14 روپے کا ریلیف نہ دیتے بلکہ مزید مہنگی کر دیتے۔