سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نیوپنڈ میں مبینہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سینئر ہیڈ ماسٹر غلام اکبر شیخ کو دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا جس پر انہوں نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہیڈ ماسٹر کے مطابق 20 اپریل 2026 کو عملے کی میٹنگ کے دوران انہوں نے طلبہ سے امتحانی فیس کے نام پر 3 سے 5 ہزار روپے تک غیر قانونی وصولی کا معاملہ اٹھایا الزام ہے کہ استاد محمد پناہ سومرو اور ایک ساتھی نے انہیں خاموش رہنے اور حصہ لینےکی پیشکش کی جبکہ انکار پر گالم گلوچ، ہراسانی اور سنگین دھمکیاں دی گئ غلام اکبر شیخ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کرپشن کے خلاف مؤقف اختیار کرنے پر ان کے متعدد تبادلے کیے جا چکے ہیں، جبکہ موجودہ واقعے میں انہیں ملازمت سے ہٹانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں واقعے کے عینی شاہدین میں اساتذہ کے علاوہ شہری بشیر میرانی اور محمد رفیق کلہوڑو شامل ہیں۔احتجاج کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے، ملوث افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے اور انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر فرائض انجام دے سکیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکھر ریجن شہاب الدین اندھڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اساتذہ سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن یا غفلت ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی
تعلیمی و سماجی حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں شفافیت، میرٹ اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ طلبہ کا تعلیمی ماحول متاثر نہ ہو۔
سکھر ( سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) جیکب آباد کے رہائشی ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے
سکھر( روھڑی نماہندہ سلمان )سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری تعداد میں منشیات گٹکہ
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نیوپنڈ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش