10

سکھر( روھڑی نماہندہ سلمان )سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری تعداد میں منشیات گٹکہ

سکھر( روھڑی نماہندہ سلمان )سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری تعداد میں منشیات گٹکہ میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد، ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج،ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاو¿ن جاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گٹکہ میں استعمال ہونے چھالیہ سے بھری بوریوں سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم ارشاد جمالی کے قبضے سے 28 عدد چھالیہ کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں، جو کہ گٹکہ و ماوہ کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں،دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے بتایا کہ گٹکہ و ماوہ کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کردی گئی دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ شاباش کا پیغام سمیت مزید کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں