9

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

تیل اور گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے گیس اور تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔اجلاس میں بریفنگ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے کے حوالے سے تشکیل دی گئی نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لے رہی ہے۔ تیل اور گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے گیس اور تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور اس حوالے سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔ انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں