10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع کونسل جوہرآباد کے مقام پر ڈرائی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر تھے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو عملہ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر اے ڈی سی جی ساجد منیر کلیار، اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،محکمہ ہیلتھ،محکمہ سوشل ویلفیئر، پی ڈی ایم اے، لائف سٹاک، ریسکیو رضاکاروں اور دیگر اداروں کے سربراہان و عملہ نے شرکت کی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ڈرائی پری فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر میڈیکل ایکوپمنٹ سٹال،فلڈ ایکوپمنٹ سٹال،ریسکیو اینڈ ڈزاسٹر،انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ اورریسکیو فلڈ ریلیف کیمپس آویزاں کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے اس موقع پر سانس اور دل بند ہو جانے کی صورت میں سانس اور دل کی مصنوعی طریقے سی پی آر کے ذریعے بحالی کی فرضی مشق اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے متعلق بریفنگ فراہم کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر نے شرکاء کے ہمراہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے سٹالز کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر علی حسین نے سٹالز پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایکوپمنٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی دیگر اداروں کے سٹالز کے وذٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں