11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور کمشنر ایس بی اے رینج کا ضلع نوشہرو فیروز اور تحصیل مورو

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور کمشنر ایس بی اے رینج کا ضلع نوشہرو فیروز اور تحصیل مورو کے امتحانی مراکز کا دورہ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور کمشنر شہید بینظیر آباد رینج نے ضلع نوشہرو فیروز اور مورو کے مختلف امتحانی مراکز کا مشترکہ دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جاری امتحانات کے دوران سیکیورٹی، شفافیت اور امتحانی عمل کی نگرانی کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پرایس ایس پی نوشہرو فیروز اور متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن اور کمشنر ایس بی اے رینج کو امتحانی مراکز پر سیکیورٹی انتظامات، نقل کی روک تھام اور طلبہ و طالبات کے لیے فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل کو ہر صورت میں پرامن، شفاف اور منصفانہ بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نقل مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امتحانی مراکز کے اطراف مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ امتحانات کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون سے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔دورے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا گیا اور وہاں موجود انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے سخت نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں