12

خوشاب (راجہ الہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں

خوشاب (راجہ الہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شر کت کی۔آر پی او سرگودھا نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ⁠کھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، جملہ ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔
⁠بعدازاں آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔ ⁠کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ، ڈی ایس پی لیگل خوشاب ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ⁠میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم کی صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ⁠ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بریفنگ دی۔ ⁠میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گیے۔ اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئ۔ ⁠آر پی او سرگودھا نے میٹنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں