سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل اجلاس نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، خواتین کی معاشی خودمختاری اور مستقبل کے نئے منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چیمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران تنظیم میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا باقاعدہ تعارف کروایا گیا۔ ان کے پیشہ ورانہ پس منظر اور کاروباری صلاحیتوں کو سراہا گیا اور انہیں چیمبر کا حصہ بننے پر مبارکباد دی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نئی ممبران کی شمولیت سے ادارے کو مزید مضبوطی ملے گی اور خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس موقع پر مرحومہ ڈاکٹر کوثر رئیس اور ڈاکٹر ہارون رشید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔اجلاس میں نیٹ ورکنگ اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ خواتین کو کاروباری میدان میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنا کر خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا اور انہیں جدید کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک عہدیداران میں بانی صدر مسز شمیم آفتاب، بانی سینئر نائب صدر سعدیہ خان، بانی نائب صدر تنزیلہ ریاض، بانی ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر حمیرا اظہر، قائم مقام صدر سمیرا حریرہ، اور ایگزیکٹو ممبران قیصرہ اسماعیل، شازیہ ارشد اور منیزہ انور گوئندی شامل تھیں، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیمبر کی ترقی اور خواتین کی فلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]