8

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان نے حالیہ عالمی تناؤ کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، وزیراعظم، فیلڈ

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان نے حالیہ عالمی تناؤ کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی کارکردگی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے تفصیل کے مطابق سماجی شخصیات رانا عرفان احمد ، زبیر جھنڈیر، ندیم پھول، عامرقریشی، ساریہ غفار اور چوہدری قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ عالمی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تصادم مؤخر ہونے سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں قیادت نے بروقت اور دانشمندانہ اقدامات کر کے امن کا راستہ اختیار کیا، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ شروع ہو جاتی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے، خاص طور پر معیشت اور سیکیورٹی صورتحال شدید متاثر ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مذاکرات اور مسائل کے پرامن حل کا حامی رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی یہی پالیسی کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی اسی طرح ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں