8

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی موبائل فون کمپنیاں صارفین کو لوٹنے میں مصروف۔

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی
موبائل فون کمپنیاں صارفین کو لوٹنے میں مصروف۔
تحصیل بھر میں کال کوالٹی اور انٹر نیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی وجہ سے صافین سراپا احتجاج۔دوران کال آواز کا غائب ہوجانا، آواز کا بھدا پن اور بیک گراؤنڈ شور معمول بن چکا۔صارفین کے مطابق دنیا 5G سے لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ 3G کی بھی میسر نہیں۔ آنلائن کاروبار کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف حکومت 5G کی نیلامی اور سہولت کی دستیابی کی طرف گامزن ہے جو کہ ایک مزاق ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے پہلے 4G کی سپیڈ درست کی جائے اور کمپنیوں کا ڈاکہ ختم کیا جائے ہر ماہ پیکجز کی رقم میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن سروس کا معیار تنزلی کا شکار ہی۔ یوفون، جاز، ٹیلی نار،اور زونگ سب عوام کو چونا لگانے میں مصروف عمل ہیں۔سال بھر بعد عوام کو چند GB ڈیٹا ایک ہفتے کے لئے مفت دے کر عوامی حلقوں کو مطمعن اور حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جاتے ہے۔عوام نے PTA سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ 4G کی سپیڈ عالمی معیار کے مطابق کی جائے ورنہ کمپنیوں کو 5G کے نام پر عوام کو لوٹنے کا لائسنس ہرگز جاری نا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں