میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )سوسائٹی آف ہومیوپیتھس میلسی ونگ کی طرف سے ایک روزہ فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ موضع چھتانی تحصیل میلسی میں لگایا گیا جس میں مریضوں کا طبی معائنہ اور ادویات مفت دی گئیں سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر میاں عبد المجید ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور حسین ، ڈاکٹر اللہ بچایا ، ڈاکٹر محمد جمیل اور کرم پور سے ڈاکٹر سیف الرحمان نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں ـ
موضع چھتانی سے مریضوں کی ایک کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کیا ، علاقے کے معززین اور عام عوام نے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ۔۔۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری سینئر ڈاکٹر منظور حسین نے کہا کہ ہومیوپیتھی کے فروغ اور عوام میں ہومیو پیتھی طریقہ علاج کی آگاہی کے لئے ہر ماہ فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے جس کی بدولت دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں,انہوں نے مسعود ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل لاہور اور المجید ہومیوپیتھک کلینک میلسی کے پروپرائٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے موضع چھتانی تحصیل میلسی کی عوام کے لئے مفت ادویات فراہم کیں ـ
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]