11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نوابشاہ میں نوجوان جمالی اتحاد کی پروقار تقریب، اتحاد و بھائی چارے کا شاندار اظہار

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نوابشاہ میں نوجوان جمالی اتحاد کی پروقار تقریب، اتحاد و بھائی چارے کا شاندار اظہار
نوابشاہ میں نوجوان جمالی اتحاد ڈویژن کابینہ کے اعزاز میں جمالی ہاؤس میں ایک پروقار تقریب اور اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جہاں اتحاد، وحدت اور بھائی چارے کی مثالی فضا دیکھنے میں آئی۔
تقریب کے دوران ڈویژنل صدر سر حسن علی جمالی، جنرل سیکریٹری ظفر علی جمالی اور انفارمیشن سیکریٹری زوار سجاد حسین جمالی کو مرکزی حیثیت دی گئی۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
تقریب میں مرکزی و ضلعی قیادت نے بھرپور شرکت کی، جن میں مرکزی نائب صدر سندھ اعجاز محمود جمالی، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری سندھ میر مرتضیٰ جمالی، مرکزی فنانس سیکریٹری سندھ اسد علی جمالی، سینئر نائب صدر قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ مزمل جمالی، تعلقہ صدر نوابشاہ ذوالفقار علی جمالی، ڈاکٹر صادق جمالی، سٹی صدر نوابشاہ سکندر علی جمالی اور جنرل سیکریٹری سٹی نوابشاہ ریاض حسین جمالی شامل تھے۔ شرکاء نے نومنتخب قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بعد ازاں سٹی و تعلقہ نوابشاہ کی ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی ہم آہنگی، اتحاد کے فروغ اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، جبکہ عہدیداران کے اعزاز میں تقریبِ تہنیت بھی پیش کی گئی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کا اتحاد ہی اصل طاقت ہے، اور باہمی اتفاق، نظم و ضبط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے تنظیم کو مزید مضبوط بنا کر علاقے کی فلاح و بہبود میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ اتحاد و بھائی چارے کے ذریعے مشترکہ مقاصد کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں