5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی شہید بینظیرآباد میں کاروائیاں تین پبلک سروس گاڑیاں ضبط

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی شہید بینظیرآباد میں کاروائیاں تین پبلک سروس گاڑیاں ضبط ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا، گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانا (اوورلوڈنگ) اور قانونی دستاویزات کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین (03) پبلک سروس وہیکلز (PSVs) کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ گاڑیاں شہید بینظیرآباد سے قاضی احمد اور مورو کے روٹس پر چل رہی تھیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں عوام کے تحفظ اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں