4

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ھائير ايجوکیشن پاکستان ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا پہلی بار

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ھائير ايجوکیشن پاکستان ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا پہلی بار شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاھ کا دورہ، وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے یونیورسٹی کی کارکردگی، تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کی ترقی اور تعلیمی ماحول کو سراہا، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ایچ ای سی کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، جدید لیبارٹریوں اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر زور۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز) نے پہلی مرتبہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے چیئرمینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر کالجز اینڈ پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر اورک، ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈائریکٹر اسپورٹس اور دیگر افسران اور اساتذہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر سلیمان احمد، وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ ڈاکٹر گلشن میمن، وائس چانسلر قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ ڈاکٹر سلیم رضا سموں، اور وائس چانسلر صوفی ازم یونیورسٹی بھٹ شاہ ڈاکٹر امام دین کھوسو بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر کی جانب سے انہیں سندھ کی ثقافتی سوغاتیں اور یونیورسٹی شیلڈ بھی پیش کی گئی، جبکہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کیمپس میں پودا بھی لگایا۔دورے کے دوران چیئرمین ایچ ای سی کو سینیڈیکیٹ ہال میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کارکردگی، تحقیق و اشاعت، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہیں آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ، اسپورٹس کمپلیکس، ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، بوائز و گرلز ہاسٹلز سمیت مختلف تدریسی شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد تدریسی، تحقیقی اور انتظامی شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی ماحول اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے ایچ ای سی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کا بنیادی مقصد معیاری تعلیم، تحقیق اور طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، اس لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اداروں کو نئی سہولیات، جدید لیبارٹریاں اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنے چاہییں۔انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی سندھ سمیت پورے ملک کے طلبہ کے لیے علم کا اہم مرکز بنے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے دورے سے یونیورسٹی کو مزید ترقی کے نئے مواقع ملیں گے اور ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید مضبوط بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں