8

تعلقہ روھڑی رپوثرر محمد سلمان خبر دے رھے ھیں لال چند مالھی کی ام رباب چانڈیو سے ملاقات۔ “سرداری سسٹم سندھ کے شعور کا دشمن ہے”، لال مالھی نے ام رباب کی جدوجہد کو مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ قرار دے دیا، ظالمانہ نظام کیخلاف جدوجہد پر اخلاقی حمایت کا اعلان۔

تعلقہ روھڑی رپوثرر محمد سلمان خبر دے رھے ھیں
لال چند مالھی کی ام رباب چانڈیو
سے ملاقات۔ “سرداری سسٹم سندھ کے شعور کا دشمن ہے”، لال مالھی نے ام رباب کی جدوجہد کو مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ قرار دے دیا، ظالمانہ نظام کیخلاف جدوجہد پر اخلاقی حمایت کا اعلان۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی لال چند مالھی نے ام رباب چانڈیو سے ملاقات کی اور ان کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے بعد جاری انصاف کی طویل جدوجہد کو سراہا۔ ملاقات کے دوران لال مالھی نے ام رباب کو سندھ کی ثقافتی چادر کا تحفہ بھی پیش کیا، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لال چند مالھی نے کہا کہ سندھ میں رائج قبائلی اور جاگیردارانہ نظام تعلیم، امن اور شعور کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ سرداری اور جاگیرداری نظام کا خاتمہ ہی سندھ عوام اور بالخصوص سندھ کے مظلوم طبقے اور اہل شعور کے مفاد میں ہے، لال مالھی نے ام رباب کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ثابت قدمی اور ہمت نے سندھ کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔ جس طرح انہوں نے طاقتور سرداروں کے سامنے سر نہیں جھکایا، وہ قابل ستائش ہے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور وہ ام رباب کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اس موقع پر ام رباب کیجانب سے لال مالھی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ام رباب رباب نے کہا کہ انکی جدوجہد مظلوم طبقات کی حمایت میں مکمل غیر سیاسی جدوجہد ہے ام رباب نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد دادا اور چچا کے خون ناحق سے انصاف کیساتھ ان کی جدوجہد ہر مظلوم کے حق میں جاری رہے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذوالفقار ملاح اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں