6

تعلقہ رپوٹر محمد سلمان سے شہر سکھر میں جرائم کا راج بڑھ گیا،شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال،دو الگ الگ وارداتوں میں ڈاکو موٹر

تعلقہ رپوٹر محمد سلمان سے
شہر سکھر میں جرائم کا راج بڑھ گیا،شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال،دو الگ الگ وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکل ،نقدی،موبائل فونز لوٹ کر فرار ،شہری و سماج حلقوں میں تشویش ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جرائم کا راج بڑھ گیا ہے گزشتہ روز تین شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہو کر موٹر سائیکل،نقدی و موبائل فونز سے محروم ہوگئے شہر میں ہونی والی دو الگ الگ وارداتیں کچھ اس طرح پیش آئی ہیں اے سیکشن تھانے کے حدود گرم گودی روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی واردات کے دوران مزحمت پر نامعلوم مسلح افراد نے دو شہریوں سراج اور فہیم سے اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فونز، کیش رقم چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود نزد دارالامان پرانہ سکھر پر ہوئی جہاں تین نامعلوم مسلح افراد نے عبد الستار میرانی سے اسلحے کے زور پر اس سے اسکی CD70 موٹر سائیکل نمبر AFR ماڈل 2026 رنگ لال چھین لی اور مزحمت پر عبد الستار میرانی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ،دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں