7

سکھر ( بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی) جیکب آباد کے رہائشی ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثا مائی حوران

سکھر ( بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی) جیکب آباد کے رہائشی ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثا مائی حوران، مائی سائران اور محمد علی نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا نوجوان عزیز ڈومکی سارین اور بیج کا کام کرتا ہے اس پر حسد کرتے ہوئے علاقے کے بااثر افراد نے اسے پہلے بھی سی ٹی ڈی پولیس کے ذریعے اغوا کروا کر لاپتا کر دیا تھا اس وقت ہم نے معزز عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد عدالت نے میرے شوہر کو باعزت بری کر دیا تھا لیکن اب ایک بار پھر 17 اپریل کو جب ہم اپنے رشتہ داروں کے پاس جا رہے تھے تو راستے میں تنیا پولیس چوکی کے قریب ہمیں روکا گیا اور میرے شوہر عزیز ڈومکی اور احسان ڈومکی کو اپنے ساتھ لے گئے جب ہم نے پوچھا تو کہا گیا کہ دونوں کو سکھر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، لیکن جب ہم نے سی ٹی ڈی پولیس سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی مائی حوران اور دیگر ورثا نے اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اغوا میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ورثا نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ان کے نوجوانوں کی محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں