5

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) 22 اپریل کو دنیا بھر میں (یومِ ارض) منایا گیا جس کا مقصد ماحول کے

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود) 22 اپریل کو دنیا بھر میں (یومِ ارض) منایا گیا جس کا مقصد ماحول کے تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور زمین کو درپیش خطرات کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔یومِ ارض پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا، اور اب یہ دن دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ بابر خان ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کٹائی، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل انسانی زندگی کے لیے سنگین خطرات بن چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے روزمرہ معمولات میں ماحول دوست اقدامات اپنائیں، جیسے پانی اور بجلی کی بچت، پلاسٹک کے استعمال میں کمی، اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا۔سکھر سمیت ملک بھر میں ارتھ ڈے منایا گیا،محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو ماحول کی حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔یومِ ارض ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ زمین ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس کی حفاظت کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں