7

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: محکمہ خوراک کے دفتر پر اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: محکمہ خوراک کے دفتر پر اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا

سکھر میں محکمہ خوراک کے دفتر پر اینٹی کرپشن ٹیم نے اچانک چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ کارروائی ڈی ایف سی آفس میں کی گئی جہاں ٹیم نے 2024 سے 2026 تک کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سکھر میں کرپشن، دو ماہ قبل پرانی گندم کے اجرا اور گندم میں خرد برد سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن پر اینٹی کرپشن حکام نے ایکشن لیا۔ چھاپہ انسپکٹر صنم سہتو کی قیادت میں مارا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر اکرام مغیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرانی گندم کے اجرا کے دوران خرد برد اور خریداری مراکز پر رشوت کے عوض انسپکٹرز کی تعیناتی سے متعلق سنگین شکایات سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبائی وزیر اینٹی کرپشن کی ہدایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کو مختلف پہلوؤں سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور گندم خرد برد میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف شواہد ملنے پر ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں