13

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ڈی سی عبدالصمد نظامانی کا امتحانی مراکز کا دورہ, سیکیورٹی اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ڈی سی عبدالصمد نظامانی کا امتحانی مراکز کا دورہ, سیکیورٹی اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کے ہمراہ ضلع میں جاری سالانہ بورڈ امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف بنانا، سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اور “کاپی کلچر” کے خاتمے کے لیے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانا تھا۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے سینٹرز پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حاضری اور الرٹ رہنے کی پوزیشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں غیر متعلقہ افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ڈی سی عبدالصمد نظامانی اور ایس ایس پی نے امتحانی ہالز کے اندر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ “کاپی کلچر ایک تعلیمی ناسور ہے” اور اس میں ملوث کسی بھی عنصر کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے۔افسران نے اساتذہ اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کو پرامن اور صاف ستھرا ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ہم طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ سیکیورٹی سخت رکھنے کا مقصد صرف امن و امان نہیں بلکہ امتحانات کی ساکھ کو بچانا بھی ہے۔ پولیس انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تعلیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں