عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، دیسی شراب اور مضر صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی نمبر 1:
پولیس تھانہ کنری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان عرف علی حسن ولد قادر بخش چانڈیو سکنہ محمد خان چانڈیو تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔
• ماوا گٹکا — 50 عدد
کارروائی نمبر 2:
سی آئی اے پولیس تھانہ کنری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مختیار احمد ولد محمد رفیق کپری سکنہ فقیر عبداللہ اونر تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔
• دیسی شراب — 30 لیٹر
• اوپو موبائل فون — 01 عدد
• نقد رقم — 3,500 روپے
کارروائی نمبر 3:
سی آئی اے پولیس تھانہ کنری نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد خان ولد علی خان چانڈیو سکنہ حاجی اسماعیل خان چانڈیو تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔
• JND گٹکا — 3 پیکٹ (330 پوری)
کارروائی نمبر 4:
پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفیٰ ولد عبدالعزیز پلی سکنہ وہرو شریف عمرکوٹ کو گرفتار کیا جبکہ اس کے ساتھی خالق ولد رمضان پلی کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔
• سلام گٹکا — 26 پیکٹ (2,740 پوری)
• آداب گٹکا — 24 پیکٹ (2,400 پوری)
کارروائی نمبر 5:
پولیس تھانہ چھور کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزم ساتیو عرف سترام بھیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
• دیسی شراب — 10 لیٹر
تمام کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات نمبر 90/2026، 91/2026، 93/2026، 76/2026، 11/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں منشیات، گٹکا اور شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ