69

عمرکوٹ رپورٹ/ بیوروچیف/ ڈاکٹر ایم لال واگھانی خودکشی کا یا موت

عمرکوٹ رپورٹ/ بیوروچیف/ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
خودکشی کا یا موت
سامارو کے قریب گوٹھ احمد خان بھرگڑی راھو آباد میں نوجوان نے خودکشی کر لی ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سامارو شہر کے قریب گوٹھ احمد خان بھرگڑی راھو آباد میں ایک نوجوان نے اپنے گلے میں ٹوال باندھ کر اپنی ہی لانڈی میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔خودکشی کی وجہ معلوم ناہوسکی۔بتایا جارہاہے کہ ان کے گھر والے مزردوی کے لیے سانگھڑ کے کسی علاقے میں مزدوری کے لئے گئے ہوئے تھے اور یہ گھر میں اکیلا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا اطلاع ملتے ہی سامارو پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور آخری اطلاع تک پولیس پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال سامارو منتقل کیا جا رہا تھا ۔
سامارو ایس ایچ او عطا محمد لغاری نے بتایا کہ ہم اس کیس کو ہر اینگل سے دیکھ رہے ہیں مذید تحقیقات کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد اس خودکشی کے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ عمرکوٹ میں اس طرح کے خودکشی کے واقعات بہت ہورہے ہیں ۔جن کو غور سے دیکھنے کی سخت ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں