November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ )(ن ) سرگودھا ڈویژن کے رہنما ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا محور و

IMG-20260421-WA0305

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ )(ن ) سرگودھا ڈویژن کے رہنما ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا محور و مقصد ہے ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت میں ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور ممبر قومی اسمبلی ضلع خوشاب کے عوام کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں اور یہ مشن جاری و ساری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے حسب سابق بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔