خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں شاعرِ مشرق حضرت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ملک محمد خالد ندیم راہداری نے نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے۔ اس موقع پر طلبہ نے کلامِ اقبال پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ طلبہ کی پُرجوش شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں علامہ اقبال کی شاعری، فلسفہ اور ان کی قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو ان کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ مہمانِ خصوصی ملک محمد امتیاز نسیم نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اقبال کا پیغام خودی، اتحاد اور عمل کا درس دیتا ہے، جسے اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔