November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کاقومی سطح پر منفرد اعزاز ، محمد

IMG-20260421-WA0306

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کاقومی سطح پر منفرد اعزاز ، محمد اسد امین نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کا فائنل امتحان پہلی پوزیشن کے ساتھ پاس کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اورصحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ضلع خوشاب کی دھرتی کے ایک اور قابل فخر نامور سپوت محمد اسد امین نے زیررولنمبر2505266 پاکستان کے سب سے بڑے اور نامور میڈیکل ادارہ “کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج” سے ایم بی بی ایس کے فائنل امتحان میں 1508 نمبر لے کر پورے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد اسد امین نامور ماہر تعلیم قاضی محمد امین پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خوشاب کے صاحبزادے ہیں۔ محمد اسد امین کے والد محترم قاضی محمد امین کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کا ہم والدین پر احسان عظیم ہے جس نے ہمارے بیٹے کو میڈیکل کی تعلیم میں اپنے ادارے میں پہلی پوزیشن عطا کر کے اسے گولڈ میڈل کا مستحق ٹھہرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسد امین نے اس شاندار کامیابی کے ذریعے نہ صرف اپنے کالج کا نام روشن کیا ہے بلکہ ان کی یہ شاندار کامیابی اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ضلع خوشاب کے لیے بھی ایک منفرد اعزاز کی بات ہے ۔ ہماری تمام دعائیں ڈاکٹر محمد اسد امین کے لیے ہیں کہ اللہ رب العزت ان کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے اور اسی طرح سے مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ہمیشہ اپنے خاندان اور اس ضلع کا نام روشن کرتے رہیں۔ دریں اثناء قسمت کے دھنی خوشاب کے قابل فخر سپوت ڈاکٹر محمد اسد امین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے میری پے در پے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ انشاءاللہ اپنے علاقہ کا نام روشن کرنے کے لیے اسی طرح سے بھرپور کوشاں رہوں گا ۔