ہارون آباد: (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پیرا فورس پر مبینہ کرپشن اور امتیازی سلوک کے الزامات، تاجروں کا تحقیقات کا مطالبہ
ہارون آباد: (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پیرا فورس پر مبینہ کرپشن اور امتیازی سلوک کے الزامات، تاجروں کا تحقیقات کا مطالبہ
ہارون آباد میں پیرا فورس کے خلاف کرپشن اور امتیازی کارروائیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ بڑے دکانداروں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے جبکہ چھوٹے اور غریب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
تاجروں کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے چھوٹے کاروباری افراد پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور بعض مواقع پر ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں، جس سے ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قانون کا اطلاق یکساں نہیں کیا جا رہا اور بااثر افراد کو رعایت دی جا رہی ہے۔
شہریوں اور تاجر برادری نے ضلعی انچارج پیرا فورس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکانداروں کے ساتھ بلا امتیاز اور یکساں سلوک یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو سکے۔