November 17, 2026

ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

IMG-20260421-WA0303

ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
15 گٹکا فروش / مٹیریل سپلائر، 6 منشیات فروش سمیت 21 ملزمان گرفتار
404 کلو گٹکا مٹیریل، 2480 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 کورولا کار، 1 سوزوکی پک اپ، 205 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج۔ ٹھٹہ پولیس کی جانب سے گٹکا و منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپیکٹر فدا خاصخیلی بمعہ اسٹاف نے کوسٹل ہائی وے روڈ پر کارروائی کرکے 1 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم محمد ولد اسماعیل ملاح کو 278 کلو گٹکا مٹیریل اور 250 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر مظہر علی کانگو بمعہ اسٹاف نے شورا موری مکلی پر کارروائی کرکے کورولا کار نمبر BCX-116 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کی کوشش ناکام بناکر 1 ملزم محبت علی ولد خدا بخش شاہ کو 91 کلو گٹکا مٹیریل اور 100 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر شہزاد الیاس بمعہ اسٹاف نے گھارو کے قریب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ نمبر KW-9320 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کی کوشش ناکام بناکر 1 ملزم سجاد ولد گل محمد ٹویو گندرو کو 35 کلو گٹکا مٹیریل اور 200 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ تھانہ ٹھٹہ، مکلی، ساکرو، کیٹی بندر، گھوڑاباڑی اور گاڑہو پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 12 گٹکا فروش ملزمان علی حیدر، غلام نبی، محمد نواز، رشید، علی اصغر، نظیر احمد، اعجاز علی، رضا محمد، غلام سرور، غلام حیدر، ریاض احمد اور فضل الدین کو گرفتار کرلیا۔سی طرح 6 منشیات فروش ملزمان خادم، مراد، ممتاز، حنیف، محمد جمن اور میر محمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1930 پڑیاں گٹکا ماوا اور 205 بیگز دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں گٹکا ایکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔