نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نواب شاہ میں بی سیکشن پولیس کے تھانے میں زیرِ حراست نوجوان ارشد بھٹی کی ہلاکت نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نواب شاہ میں بی سیکشن پولیس کے تھانے میں زیرِ حراست نوجوان ارشد بھٹی کی ہلاکت نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ارشد بھٹی کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے دورانِ حراست تھانے کے باتھ روم میں خودکشی کر لی۔تھانہ بی سیکشن کے لاک اپ میں ملزم کی ہلاکت, عدالتی اور محکمانہ انکوائری کا آغازتھانہ بی سیکشن کے لاک اپ میں مقدمہ نمبر 95/2026 میں گرفتار ملزم راشد بھٹی کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سمیر نور چنہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کے تحت فوری طور پر متعلقہ مجسٹریٹ کو جوڈیشل انکوائری کے لیے خط لکھ دیا ہے، جس پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج، جناب فیصل بشیر میمن نے ایک اعلیٰ سطحی محکمانہ انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔ “قانون کی بالادستی اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی سطح پر غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ورثاء نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ارشد بھٹی کو دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔مقتول کا تعلق شہدادپور سے تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے موبائل میکینک بتایا جاتا ہے