*ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی مویشی چور گینگ کے خلاف کاروائی، 2 ممبران گرفتار، 7 مقدمات ٹریس، 1 لاکھ 60 ہزارروپے اور اسلحہ برآمد*
*ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی مویشی چور گینگ کے خلاف کاروائی، 2 ممبران گرفتار، 7 مقدمات ٹریس، 1 لاکھ 60 ہزارروپے اور اسلحہ برآمد*
میلسی (محمدمختارسولگی) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر میلسی نے سرقہ مویشی اور سرقہ عام کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ممبران کو گرفتار کرتے ہوئے 7 مقدمات ٹریس کر کے 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی برآمد کی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ گینگ کے گرفتار ممبران میں محمد نعمان عرف کوثر اور محمد اعظم سکنہ خان پور شامل ہیں۔ ملزمان میلسی سمیت مختلف علاقوں میں مویشی چوری اور سرقہ عام کی وارداتیں کرتے تھے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی مجاہد خان بلوچ اور سب انسپکٹر مظہر شان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس کا استعمال کرکےنہ صرف گینگ کو ٹریس کیا بلکہ ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔