*جعلی۔اورنان ٹیکس پیڈسگریٹس کےخلاف کریک ڈاؤن تیز۔50 ہزار جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برأمد*
*جعلی۔اورنان ٹیکس پیڈسگریٹس کےخلاف کریک ڈاؤن تیز۔50 ہزار جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برأمد*
میلسی (محمدمختارسولگی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل نے دھمکی پل میلسی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی سگریٹس برآمد کر لیے۔کارروائی کے دوران 100 کارٹن میں موجود تقریباً 50 ہزار جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس قبضے میں لے کر ضبط کر لیے گئے۔ سگریٹس بغیر ٹیکس ادا کیے مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے تھے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔