ہارون آباد/(تحصیل رپورٹر)بہاولنگر جنرل سیکرٹری کسان ونگ ملک اعجاز اعوان پریس میڈیا کے زریعے ارباب اختیار وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے
ہارون آباد/(تحصیل رپورٹر)بہاولنگر جنرل سیکرٹری کسان ونگ ملک اعجاز اعوان پریس میڈیا کے زریعے ارباب اختیار وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کھوکھلے وعدوں اور خیالی خواب پر ہی رکھا گیا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اور ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کے اعلانات اور دعوے بے سود نکلے ہارون آباد میں تاحال کوئی باردانہ نہیں جاری ہوسکے روزانہ کی بنیاد پر باردانہ کے جعلی فگر بتا رہے ہیں مقامی اسٹاک مافیا اور مل مالکان سست دانوں خرید کر کے سٹاک کر رہے ہیں آیے روز ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں فصل کی کاشت پر اخراجات کو بڑھا رہی ہے جبکہ منافع بہت کم رہ چکا ہے اگر بجائی کٹائی کے لئیے ڈیزل سستا ہوگا تو کسان کو کچھ بچت آسکتی ہے اس طرح مہنگے ڈیزل مہنگی بجائی کی وجہ سے فصلوں پر اخراجات بہت زیادہ ہیں جن کسانوں نے قرضہ کی سہولت کے رکھی ہے اس میں سے کچھ۔ کسان پریشان ہیں کہ انہیں مہنگا ڈیزل خرید کیا ہے اور بچت زیرو جناب وزیراعلی پنجاب ہوش کے ناخن لیں اپنی پالیسیوں کو کسان دوست بنائیں ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی پہچان کسان اب مشکلات کا شکار ہے جس واحد وجہ کسانوں کیساتھ ناروا سلوک ہے اجناس کی 3500 روپے قیمت کا فائدا بھی اسٹاکیا اور مل مالکان اٹھا رہے ہیں