4

پاکستان کے معروف شاعر علی حیدر کا بین الاقوامی اعزاز، شریف اکیڈمی جرمنی نے اعزازی ممبرشپ سے نواز دیا خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

پاکستان کے معروف شاعر علی حیدر کا بین الاقوامی اعزاز، شریف اکیڈمی جرمنی نے اعزازی ممبرشپ سے نواز دیا

خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

پاکستان کے معروف شاعر علی حیدر کو ایک منفرد بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا ہے، جہاں انہیں ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے اعزازی ممبرشپ عطا کی گئی ہے۔ اس کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی نے علی حیدر کی عالمی سطح پر علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے فرانس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہیں اپنی اکیڈمی کی اعزازی ممبرشپ سے نوازا۔
واضح رہے کہ شریف اکیڈمی جرمنی ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں علم، ادب اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں علی حیدر کو اکیڈمی کا “قابلِ قدر رکن” قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ اعزازی ممبرشپ علی حیدر کی اردو اور پنجابی ادب میں مسلسل قلمی خدمات، بالخصوص فنِ عروض اور بحور پر ان کی مضبوط گرفت کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
علی حیدر نے اس اعزاز پر اکیڈمی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:
“شریف اکیڈمی جیسی عالمی تنظیم کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ ادب کے ذریعے مثبت اقدار کو فروغ دینا رہا ہے، اور یہ ممبرشپ اس سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔”
یاد رہے کہ علی حیدر ان دنوں اپنے شعری مجموعے کی ترتیب و تدوین میں مصروف ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس بین الاقوامی تعاون کے بعد ان کی تخلیقات کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں