خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر
کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے ریونیو ریکوری ،کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، نائب تحصیلداررانا مشتاق ، موضع مٹھہ ٹوانہ ،بجار اور دیگر مواضعات کے نائب تحصیلدار، پٹواریوں اور ریونیوکے افسران کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب توسیع عبدالماجد خان ، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس امان اللہ گوندل ، مالک داد محکمہ اسپشل برانچ محمد رضوان محکمہ واسا،ڈسٹرکٹ انچارج سُتھرا پنجاب صائم وارث ایم سی ،کسان اتحاد کےصدر ملک عصمت اللہ اور دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے ۔ اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری،ماہانہ کارکردگی اکے حوالے اہم ایشوز اور ضروری معاملات زیر بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کو اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے رجسٹریوں، فرد بدر،یونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات بارے تفصیلی بریف کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیوکے ویژن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاعلاوہ ازیں اس حوالے سے تمام ریونیو کے افسران کو واضح کیا کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کارکردگی اور بہتر پراگریس کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے افسران خود فیلڈ میں نکلیں کام پرزیادہ فوکس رکھیں اور ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ریونیو افسران کام میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو مدنظر رکھیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ریونیو کے متعلقہ اہم احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ ،سُتھرا پنجاب پروگرام ،واٹر سپلائی ،نکاسی آب کے حوالے سے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مٹھہ ٹوانہ کے رہائشیوں کے مسائل بھی سُنے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سی ای او ضلع کونسل علی فرقان ،سُتھراپنجاب پروگرام کے انچارج صائم وارث اور دیگر محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے متعلقہ محکموں کو کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات صادر کیے۔
*ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں*
*پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول*
*ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری؛ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا*
*امریکا ایران ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند*
*بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل*