7

*امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی کل اسلام آباد آمد متوقع ، امریکی اخبار*

*امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی کل اسلام آباد آمد متوقع ، امریکی اخبار*

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی کل پاکستان روانگی متوقع ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کل اسلام آباد آنے کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے، امریکی وفد سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی کل اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت کی صورت میں ایرانی اسپیکر بھی شریک ہوں گے۔

البتہ ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے جارحانہ بیانات کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں