*رپورٹ۔انور عادل خانزادہ* منشیات جیسے ناسور کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنا نہ صرف پولیس کے مورال کو بلند کرتا ہے بلکہ عوام کا
*رپورٹ۔انور عادل خانزادہ* منشیات جیسے ناسور کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنا نہ صرف پولیس کے مورال کو بلند کرتا ہے بلکہ عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بھی بحال کرتا ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنا کا یہ اقدام بلا شبہ قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کی جانب ایک بڑا قدم ہےسیاسی دباؤ کو پسِ پشت ڈال کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینا ایک فرض شناس افسر کی پہچان ہے، اور نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) کے شہریوں کے لیے یہ ایک انتہائی مثبت پیغام ہے نواب شاہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بی سیکشن اور سی آئی اے نوابشاہ نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اور مین ڈیلر ذاکر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا،خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی میں پولیس نے جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا، جس کے خلاف متعدد شکایات بھی موصول ہو چکی تھیں۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی بھی سماج دشمن عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایت پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیاایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے منشیات کے مین ڈیلرز کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عابد لاکھو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا (Z-21) برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 54/2026 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا مین پڑی ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ دوڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ جمال شاہ لنک روڈ نزد غریب پیر کے قریب معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور بہادرانہ مقابلے کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ندیم ولد محمد ھاشم سکنہ سعید آباد ضلع مٹیاری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ شہید بینظیر آباد اور دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے کامیاب مقابلے پر ایس ایچ او دوڑ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سمیر نور چنہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیہ سولنگی نامی خاتون کی ویڈیو اور احتجاج کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے رشتہ دار انہیں “کاروکاری” کے جھوٹے الزام میں قتل کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ڈی ایس پی قاضی احمد کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ احکامات کے تحت خاتون کو فوری طور پر حراست میں لے کر باحفاظت دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ڈی ایس پی قاضی احمد سے اس معاملے پر فوری طور پر تفصیلی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے شہر کے امن و امان کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے عزم کے ساتھ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں قائم نئی پولیس پیکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاح کی تقریب شگر مل پھاٹک روڈ کے قریب منعقد کی گئی، جس میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے ہمراہ پولیس کے دیگر سینئر افسران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ پولیس پیکیٹ کا قیام علاقے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس نئے پیکیٹ کے قیام سے علاقے میں پولیس کی موجودگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائضِ منصبی انتہائی ایمانداری اور مستعدی سے انجام دیں اور عوام کے ساتھ حسنِ سلوک کو اپنا شعار بنائیں شہید بینظیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک اور بڑا ڈیلر گرفتارایس ایس پی سمیر نور چنہ کے سخت احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ جام داتار پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے بڑے ڈیلر افضل عرف اجو راؤ راجپوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 پیکیٹ Z-21 گٹکا برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 20/2026 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔