میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عملہ صفائی نے ریلوے اسٹیشن کو مثالی صفائی فراہم کرتے ہوئے اس کی خوبصورتی میں
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عملہ صفائی نے ریلوے اسٹیشن کو مثالی صفائی فراہم کرتے ہوئے اس کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ ملازمین نے نہ صرف صفائی کے بہترین انتظامات کیے بلکہ چونا کاری اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا، جس سے اسٹیشن کا ماحول خوشگوار اور دیدہ زیب ہو گیا۔شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف شہر کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے بلکہ عوام کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر آتا ہے۔