9

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، اور مقامی سطح پر پارٹی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موضع چدھڑ بھنڈا کی معروف شخصیات حاجی وزیر خان سندھی، حقنواز نمبردار، شیر خان، محمد سرفراز، ڈاکٹر بشیر احمد اور امجد خان سندھی نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے آئندہ انتخابات میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا یقین دلایا۔تقریب میں پارٹی کے اہم عہدیداران اور مقامی رہنما بھی شریک ہوئے، جن میں میاں سلیم اقبال قاضی، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری پیر عبدالرزاق قریشی، کوآرڈینیٹر PP-235 ملک عبدالجبار ملتانی، سٹی صدر ملک نزیر احمد ملتانی، شیخ اشرف جنگی، حسنین خان شیروانی، محمد قاسم ریاض، سید عامر شاہ، اکمل خان شیروانی، عمر خان شیروانی، شیخ عبدالقدوس، شکیل قادری، راو سرفراز خان، جنرل سیکریٹری غلہ منڈی چوہدری عمران اقبال اور راو انتظار خان شامل تھے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس شمولیت سے میلسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں