November 17, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا

IMG-20260420-WA0183

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، آر پی او سرگودھا رینج شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ڈپٹی کمشنر خوشاب و بھکر، ایم ڈی واسا، ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی، ایس ایز ہائی ویز و بلڈنگز اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں سٹی ڈویلپمنٹ، سیوریج اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ چیف سیکرٹری نے جاری سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر تاجروں نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ چیف سیکرٹری نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔