خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی گریڈ 19 میں ترقی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی گریڈ 19 میں ترقی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب میں ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے علاؤہ چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز فورم ڈسٹرکٹ خوشاب ،اکرام اللہ خان صدر چمبر آ ف کامرس، امان اللہ خان نیازی،ملک مبشر ظل اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو گریڈ نمبر 19 میں ترقی ملنے پر مبارکباددی گئ اور ان کےلیے نیک خواہشات کااظہاربھی کیاگیا۔