بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفترمیلسی انتظامیہ کی کرپشن کی کہانیاں عام۔مبینہ طورپر سروے میں نام شامل کرنےپر غریب خواتین سے لاکھوں روپے وصول
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفترمیلسی انتظامیہ کی کرپشن کی کہانیاں عام۔مبینہ طورپر سروے میں نام شامل کرنےپر غریب خواتین سے لاکھوں روپے وصول۔
میلسی (نماٸیندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفترمیلسی انتظامیہ کی
پشت پناہی کی وجہ سے ٹاؤٹ مافیا کا دفتر کے اندر اور دفتر کے باہر مکمل راج ہے ۔جو ساٸیلہ انکو جاری سروے میں نام شامل کرنیکے لٸیے انکا “مخصوص حصہ” دیدیتی ہے تو انکا نام شامل ہوجاتا ہے بھلے وہ حقدار نہ بھی ہوں اور جو ساٸلین ان ٹاٶٹوں کو حصہ دینے کی بجاٸے خود سروے میں شامل ہونیکے لٸیے انٹری کروانیکے لٸے دفتر کے اندر پینچ جاٸیں تو انکا نام سروے میں شامل کرنیکی بجاٸے انہیں 5سے 7مہینے بعد کی تاریخ دے کر ٹر خادیاجاتا ہے۔اور یہ عمل بار بار دہرایا جاتا ہے ۔یہاں تک کہ ساٸیلہ یا تو تھک ہار کر بیٹھ جاٸے یا ٹاٶٹ مافیا کو انکا حصہ دیدے۔اور جب حصہ مل جاٸے تو اسی دن نام شامل ہوجاتا ہے اور اگلی قسط بھی جاری ہوجاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹاٶٹ مافیا نے سروے کا ریٹ 3ہزار سے لے کر5ہزار تک مقرر کیا ہوا ہے ۔اور سروے میں نام شامل ہونیکے بعد جاری پہلی قسط کی ہاف پیمنٹ بھی ان ٹاٶٹس کو دینی ہوتی ہے ورنہ امدادی رقم بند کردی جاتی ہے۔
سروے کروانیکے لٸیے دفتر کے باہر موجود خواتین نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔سروے ان خواتین کا کیا جاتا ہے جنکی سفارش ہو ۔مستحق اور”تعاون” نہ کرنیوالی خواتین ساٸیلین کے سروے کے عمل کو غیر ضروری طور پر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔ خواتین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ سروے بظاہر دفتر کے اندرہوتا ہے۔لیکن باہر ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے چل رہا ہوتاہے۔ افسران بالا کو سروے اوکے کی رپورٹ جاری کردی جاتی ہے۔
خواتین کا مزید کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے دفتر کے چکر لگا رہی ہیں، مگر ان کا سروے مکمل نہیں کیا گیا۔
خواتین کے مطابق کبھی انہیں 5ماہ کبھی 7 ماہ کے بعد کی تاریخ دے دی جاتی ہے ۔جب 5 یا7 ماہ بعد دوبارہ سروے کیلے آتی ہیں، توان کو دوبارہ پیشی دی جاتی ہے۔
متاثرہ خواتین کا مزید کہنا تھا کہ وہ محنت مزدوری کرتی ہیں ۔جو رقم وہ جمع کرتی ہیں وہ کرایہ لگا کر بار بار دفتر آتی ہیں، مگر دفتر میں انہیں ریلیف دینے کے بجائے مزید پریشان کیا جاتاہے۔
اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ دفتر کے باہر سروے کےلٸے أنیوالی موجود خواتین کے مطابق انہیں میڈیا میں بیان دینے سے بھی روکا جارہا ہے کہ اگر آپ نے کوئی میڈیا میں بینظیر دفتر کے خلاف بیان دیا تو آپ کا سروے نہیں کیا جاے گا بلکہ آپ کا اکاؤنٹ بلیک لیسٹ کردیا جاے گا۔ ۔معلومات کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ حسنین رضا مبینہ طور پر کرپشن کی وجہ سے2 دفع معطل بھی ہو چکا ہے ۔اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسنین رضا کے خلاف جو انکوائری چل رہی تھی ابھی وہ اسلام آباد دفتر میں پینڈنگ پڑی ہے ۔ خواتین نے چیئرپرسن روبینہ خالد سے اپیل کی ہے کہ میلسی میں ایماندار افیسر تعینات کیا جائے تاکہ مستحق غریب خواتین کو ریلیف مل سکے۔ مزید ابھی تک میلسی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر کی جانب سے سکولوں میں کوئی وزٹ نہیں کیے۔جس کی وجہ سے ہمیں بچوں کے وظیفے بھی نہیں ملے۔