نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے کمشنر آفس ایس بی اے میں ایک اہم اجلاس ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کی شرکت اجلاس میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن ایس ایس پی نواب شاہ چئیرمین ایجوکیشن بورڈ ایس بی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں امتحانات کے دوران نقل، پیپر لیکیج، جعلی امیدواروں کی شرکت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈئ آئ جی ایس بی رینج فیصل بشیر میمن نےپریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع میں اس نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خصوصاً شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امتحانی نظام کو ہر صورت شفاف بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
کے ماضی میں نویں اور میٹرک کے امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر ہمیں بورڈ کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات کی بنیاد پر ہم نے مقدمات درج کیے اور کارروائی عمل میں لائی۔واٹس ایپ گروپس کے ذریعے امتحانی بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے، اور ان گروپس کے ایڈمنز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 9 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ سانگھڑ، ایک شہید بینظیر آباد جبکہ ایک نوشہرو فیروز میں درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
میں واضح طور پر خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ ٹیوشن سینٹرز جو عام دنوں میں تدریسی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں، وہ امتحانات کے دوران غیر قانونی طریقے اپنانے میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حتیٰ کہ انہیں سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔کل سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سینئر اور جونیئر افسران امتحانی مراکز کے سرپرائز دورے کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکا جا سکے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ماضی میں سامنے آنے والی شکایات کا مکمل سدباب کیا جائے اور ایک شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنایا جائے۔
آخر میں ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے پولیس کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے تاکہ امتحانی عمل کو مکمل طور پر صاف، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے۔
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے
بہاولنگر: تھانہ بخشن خاں پولیس کی کاروائی
ہارون آباد۔(نمائندہ خصوصی ) معروف عالم دین علامہ خوشی محمد نقشبندی کے بیٹے اور سماجی شخصیت محمد احمد کے بھائی معروف صحافی عبد اسلام
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سجاد خان اور سید نوید شاہ عثمانی نے کہا ہے کہ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے