November 17, 2026

میلسی: (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) شبانہ بی بی زوجہ مرحوم عبدالحکیم قوم مئے موقع ملک واہن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا

IMG-20260420-WA0176

میلسی: (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
شبانہ بی بی زوجہ مرحوم عبدالحکیم قوم مئے موقع ملک واہن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے دیور محمد رمضان نے ان کی وراثتی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاوند عبدالحکیم نے تقریباً بائیس سال قبل پانچ مرلہ زمین خریدی تھی جبکہ اتنی ہی زمین ان کے بھائی محمد رمضان نے بھی مشترکہ طور پر لی تھی۔ تاہم، انتقال کے وقت عبدالحکیم کے انتقال کر جانے کے بعد محمد رمضان نے مبینہ طور پر پوری زمین پر قبضہ کر لیا۔شبانہ بی بی کے مطابق، ان کا ایک کمرہ اس زمین پر موجود ہے اور جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو ان کا بیٹا محمد سلیم صرف ڈیڑھ سال کا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے دیور نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ مکان اس کے نام کر دیں،
بصورت دیگر نقصان پہنچایا جائے گا۔اب جبکہ ان کا بیٹا 22 سال کا ہو چکا ہے، شبانہ بی بی کا کہنا ہے کہ مجھے دربدر ہوئے 22سال ہوگے ہیں شبانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی زمین واپس دلوائی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے محمد سلیم کو اس کا حق دیا جائے اور زمین اس کے نام منتقل کی جائے۔