ہارون آباد۔(نمائندہ خصوصی ) معروف عالم دین علامہ خوشی محمد نقشبندی کے بیٹے اور سماجی شخصیت محمد احمد کے بھائی معروف صحافی عبد اسلام خوشی کی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب مقامی شادی ہال میں نہایت خوبصورتی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں شہر بھر کی معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سعود فاروق خان چغتائی۔میاں عدنان چوہدری۔ملک بابر سمیت شہر کی اہم ترین شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔دلہا عبدالسلام کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ مہمانوں کو خوبصورت پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا، جس سے تقریب کا آغاز ہی خوشگوار اور یادگار بن گیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں سیاسی رہنما، معززین علاقہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد شامل تھی اور آنے والے مہمانوں کو بھرپور عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے اعلیٰ معیار کے پرتکلف کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب کے دوران خوشگوار ماحول، بہترین انتظامات اور مہمان نوازی ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
شرکاء نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوشیوں، کامیابیوں اور محبت بھری زندگی سے نوازے۔
تقریب کے اختتام ولیمے کی انتظامیہ نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور معزز شخصیات کی شرکت ان کے لیے باعثِ فخر اور خوشی ہے۔
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے
بہاولنگر: تھانہ بخشن خاں پولیس کی کاروائی
ہارون آباد۔(نمائندہ خصوصی ) معروف عالم دین علامہ خوشی محمد نقشبندی کے بیٹے اور سماجی شخصیت محمد احمد کے بھائی معروف صحافی عبد اسلام
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سجاد خان اور سید نوید شاہ عثمانی نے کہا ہے کہ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے