نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے پرامن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی تیار نقل کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے گی۔ میڈیا بریفنگ۔ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن اور چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد ڈاکٹر آصف علی میمن کے ہمراہ کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے زیر انتظام 21 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور شفاف امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کی اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ امتحانات طلبہ کے مستقبل اور تعلیمی نظام کے لیے ضروری ہیں اس لیے طلباء و طالبات اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے نقل سے اجتناب کریں کمشنر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر شہید بینظیرآباد ڈویژن میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے تینوں اضلاع کی انتظامیہ الرٹ ہے انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز امتحانی مراکز کے دورے کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ نقل کرنے والے طلباء و طالبات اور نقل میں ملوث اسکول انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں موبائل فون پر پابندی لاگو کی گئی ہے جبکہ ساتھ موبائل فون لیکر آنے والے طلباء و طالبات کے موبائل فون امتحانی مراکز میں بنائے گئے موبائل کلیکشن پوائنٹس پر جمع کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز میں بجلی کی فراہمی اور میڈیکل یونٹس کے لیے حیسکو، سیپکو اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے کہا کہ نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران نقل میں ملوث واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 ایڈمن پر کیس داخل کیا گیا ہے جبکہ مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ تمام سنٹرز پر مزید پولیس نفری مقرر کی جائے گی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے انہیں نقل نہ کرنے کی تلقین کریں اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد ڈاکٹر آصف علی میمن نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے زیر انتظام 21 اپریل سے 5 مئی تک گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 123 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں امتحانات میں 83 ہزار 980 امیدوار حصہ لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی جانب سے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کاروائیاں کی جائیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران 19 سو سے زائد امیدوار کو کاپی کیس کیا گیا ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے نقل کی روک تھام کے حوالے سے ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ثمیر نور چنہ، کنٹرولر امتحانات فاروق راشدی، سیکریٹری بورڈ احسان الاہی بھٹو اور صحافی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]