8

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع خوشاب کے رہنما رانا خلیل احمد

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع خوشاب کے رہنما رانا خلیل احمد نے حکومتِ پاکستان کو عالمی امن کے قیام اور خطے میں استحکام کے لیے اس کے مثالی اور ذمہ دارانہ کردار پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، رواداری اور باہمی احترام کی پالیسی کو فروغ دیا ہے، جو کہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کا متوازن اور مدبرانہ مؤقف قابلِ ستائش ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے۔
رانا خلیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے سفارتی محاذ پر دانشمندانہ اقدامات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دی، جو ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن دوست پالیسیوں نے دنیا بھر میں اس کے تشخص کو مزید مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ عالمی امن، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں